دنیا کی مقبول ترین پیغام رسائی کرنے والی مفت اپیلیکیشن واٹس ایپ کمپنی نے اہم اعلان کردیا۔
واٹس مالکان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صرف کاروباری سلسلے کے تحت واٹس ایپ بزنس کا اب مفت استعمال نہیں کیا جاسکے گا تاہم اس کے لئے اب سروسز چارجز لاگو ہوں گے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ واٹس ایپ کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے کیا ہے۔
کمپنی نے واٹس ایپ چارجز کے حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے بزنس ایپ اور واٹس ایپ بزنس API فراہم کیا ہے تاکہ چھوٹے بڑے کاروباری اداروں کو اپنی چیٹنگ کو منظم بنانے میں مدد درکار ہوسکے۔
اس سلسلے میں صارفین کی آراء بھی یہی ہے کہ واٹس ایپ کاروباری اداروں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ اب واٹس ایپ کاروباری صارفین کو اپنی فراہم کردہ کچھ سروسز کا معاوضہ وصول کرے گا یعنی یہ سروسز مفت نہیں ہوں گی بلکہ ان کے چارجز ہونگے اور یہ معاوضہ واٹس ایپ کمپنی کیلئے کاروبار میں اضافہ میں مددگار ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ متعدد صارفین واٹس ایپ کا استعمال دوستوں اور فیملی سے گفتگو کے لئے کرتے ہیں جس کے باعث ہم مستقبل میں بھی نئی نئی خصوصیات تیار کرتے رہیں گے تاکہ لوگوں کی چیٹ کو محفوظ بنا سکیں۔