لاک ڈاؤن میں ایک بے روزگار شخص لکھ پتی کیسے بنا؟ جانیں ایک ایسے شخص کی کہانی جو چند دن میں امیر بن گیا

ہماری ویب  |  Oct 27, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں لاکھوں لوگوں کی صحت متاثر کی وہیں لوگوں کو مالی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا۔ کورونا وائرس کے سبب دنیا کے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ایسے میں بھارتی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا ''مہیش کاپسے'' محض چند دنوں میں اپنی محنت کے سبب لکھ پتی بن گیا۔ مہیش کے فن کو اس سے قبل کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اب وہ بین الاقوامی طور ایک مشہور آرٹسٹ بن چکا ہے، جب وہ بے روزگار ہوا تو ان کی ماہانہ آمدنی 10 ہزار روپے تھی لیکن ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ 80 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے لگا۔

یہ بھی پڑھیے:

چائے فروخت کرنے والا شخص اچانک 50 کروڑ کا مالک کیسے بن گیا؟ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اورنگ آباد کے رہائشی مہیش لاک ڈاؤن کے دنوں میں اپنی ڈرائنگ کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی پینٹنگز اتنی مشہور ہوئیں کہ بھارتی شوبز ستارے بھی ان کے مداح ہوگئے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار رتیش دیش مکھ نے اپنی تصویر بنانے پر مہیش کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بنائی گئی پینٹنگ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔


مہیش ایک ایسے آرٹسٹ ہیں جو کسی پینٹنگ برش کا استعمال کیے بغیر ہاتھ کی انگلیوں کی مہارت سے تصویریں بناتے ہیں۔

مہیش کی ویڈیوز رتیش کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور انگلش اسٹار کیون پیٹرسن بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرچکے ہیں جبکہ متعدد بالی ووڈ فنکار ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More