موٹرسائیکل کا پیٹرول کس طرح بچایا جائے تاکہ کم پیٹرول میں آپ کر سکیں لمبا سفر؟ جانیں 5 آسان طریقے

ہماری ویب  |  Oct 23, 2020

آج کل پاکستان میں ہر دوسرے بندے کے پاس موٹرسائیکل موجود ہے، لوگوں کا ماننا ہے کہ گاڑی سے بہترین سفر بائیک کا ہوتا ہے کیونکہ اس میں پیٹرول بھی کم استعمال ہوتا ہے اور آپ کا وقت بھی بچتا ہے، کیونکہ موٹرسائیکل پر کم وقت میں لمبا سفر طے ہوتا ہے۔

تاہم آج ہم آپ کو 5 ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی موٹرسائیکل کا پیٹرول بچا سکتے ہیں۔

موٹرسائیکل کی رفتار پر کنٹرول

ایک ہی رفتار میں بائیک چلانا پیٹرول بچا سکتا ہے، ورنہ کبھی رفتار بڑھانا کبھی گھٹانا، اس کا براہ راست اثر موٹرسائیکل کے انجن پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے بائیک پیٹرول زیادہ پینا شروع کردیتی ہے۔ لہٰذا بائیک چلاتے ہوئے اس بات کا خیال لازمی رکھیں۔

گئیرنگ

بار بار گئیر تبدیل کرنا اور ایکسیلیٹر اور کلچ کو دبانا پیٹرول ضائع ہونے کا سبب بنتا ہے۔ کوشش کریں کہ اس چیز سے گریز کریں تاکہ آپ کے پیسوں کی بچت ہو سکے۔ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ نیچے (لور گئیر) والے گئیر کو زیادہ دیر تک نہ استعمال کریں۔

ایکسیلیٹر

سختی سے ایکسیلیٹر کو دبانا پیٹرول تیزی سے ضائع کرتا ہے، کوشش کریں کہ ایکسیلیٹر کا استعمال نرمی کے ساتھ کریں ورنہ موٹرسائیکل میں کوئی بڑی خرابی بھی ہو سکتی ہے جو کہ آپ کہ خرچے کا باعث بن سکتی ہے۔

بریک پیڈل

بریک کو بار بار دبانے سے پرہیز کریں، ورنہ انجن پر فرق پڑتا ہے اور اس سے بائیک پیٹرول زیادہ پیتی ہے۔

ائیر فلٹر

اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا کہ ائیر فلٹر کو بلاک ہونے سے روکیں، اس سے آپ کی بائیک خراب بھی ہو سکتی ہے اور پیٹرول بھی ضائع ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More