بوڑھے افراد کس طرح صحت مند رہ سکتے ہیں؟ ماہرین کی یہ 1 ہی ٹپ آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دے گی

ہماری ویب  |  Oct 22, 2020

کہتے ہیں کہ بڑھاپا سو بیماریوں کی جڑ ہوتا ہے، جب بھی یہ آتا ہے 10 مزید مختلف قسم کی بیماریاں اپنے ساتھ لاتا ہے۔ انسان کو بھولنے کی بیماری بڑھاپے میں لازمی ہوتی ہے۔ اب ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خود کو فٹ کیسے رکھا جائے؟

امریکی ماہرین صحت کے مطابق ایسے افراد جن کے بہت زیادہ دوست ہوں اور جوانی میں ہر سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ہو، ایسے لوگوں کا دماغ بڑھاپے میں بھی صحت مند رہتا ہے، یہ تحقیق یونیورسٹی آف پٹس برگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جس کی قیادت ڈاکٹر سنتھیا فیلکس نے کی۔

مطالعے کے بعد ماہرین کو معلوم ہوا کہ جو بزرگ سماجی طور پر زیادہ سرگرم اور ملنسار تھے، ان کے دماغی خلیات زیادہ بہتر طریقے سے کام کر رہے تھے۔

ان کے برعکس، میل جول ترک کردینے والے بزرگوں میں دماغی حصہ خاصی کمزور حالت میں تھا جبکہ یہاں زندہ اعصابی خلیات کی تعداد بھی بہت کم دیکھی گئی۔

دماغی اور اعصابی امراض کی کمزوری آپ ان لوگوں میں الزائیمر، پارکنسن اور ڈیمنشیا وغیرہ کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ بعض مریضوں کو اسی بناء پر فالج کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

ڈاکٹر سنتھیا کے مطابق اگر بڑھاپے میں آپ کا صرف ایک دوست بھی ہو جس کے ساتھ آپ وقت گزار سکیں اور جسے اپنی خوشی غمی میں شریک کرسکیں تو اس سے دماغی صحت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے اور آپ طویل عرصے تک صحت مند رہ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More