انڈے فریج میں رکھنے چاہئیں یا باہر؟ ایسی معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 22, 2020

بعض اَفراد کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کرتا رہتا ہے کہ انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہے یا پھر فریج سے باہر۔ یہ بات جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ بیسویں صدی کے آغاز میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں لوگ فریج میں انڈے نہیں رکھا کرتے تھے۔ آسٹریلیا سے انڈے برطانیہ کو برآمد کئے جاتے تھے لیکن ایک بار انڈوں میں گندگی کے باعث برطانیہ میں بیماری پھیل گئی تھی۔

یہ بات برطانیہ اور امریکہ میں لازمی قرار دے دی گئی کہ انڈوں کو ہر صورت میں دھونا ہوگا تاکہ بیماری سے بچا جاسکے۔ اب انڈوں کو سرف میں دھو کر یا صابن سے چمکا کر استعمال کیا جانے لگا۔

صفائی کے اس عمل سے ایک نقصان یہ ہوا کہ انڈوں کے اوپر موجود قدرتی پرت کو دھونے سے نقصان ہونے لگا اور انڈے خراب ہونے لگے، باہر کے بیکٹیریا کو یہ موقع ملنے لگا کہ وہ انڈے کی حفاظتی پرت کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈوں کو خراب کردے۔ اس مشکل صورتحال کو اس طرح حل کیا گیا کہ انڈوں کو فریج میں رکھا جانے لگا اور تب سے اب تک انڈوں کو فریج میں ہی رکھا جاتا ہے۔

اب آپ لوگ اوپر کئے گئے سوال کا جواب جاننا چاہ رہے ہوں گے آیا انڈوں کو فریج میں رکھیں یا نہیں تو اس کا جواب بہت سادہ ہے۔ اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی بیکری، دکان،اسٹور مارکیٹ سے خرید کر لائیں ہیں تو انہیں لازماً فریج میں رکھیں۔

اگر انڈے فریج میں موجود ہیں تو پکانے سے اُنہیں چند منٹ قبل نکال کر تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اگر زیادہ دیر کے لئے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیا جائے تو اس سے انڈوں کے خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے لہٰذا انہیں فریج میں ہی رہنے دیا جائے اور استعمال سے کچھ وقت قبل فریج سے نکالیں۔

اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی پولٹری فارم سے خرید کر لائیں ہیں تو آپ چاہیں تو ایسے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ کر استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More