کورونا وائرس کے مریض کتنے دن تک اس بیماری کو آگے پھیلا سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 22, 2020


کورونا وائرس ایک خطرناک اور مہلک وباء جس سے دنیا بھر متاثر رہی. اس کے حوالے سے آئے روز ایک نئی تحقیق بھی سامنے آتی رہی ۔
اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی اور اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں ماہرین بتاتے ہیں کہ:
'' کورونا وائرس کے اثرات سب سے زیادہ 14 دن تک رہتے ہیں لیکن اگر کسی شخص کو کورونا ہوجائے تو وہ مستقل 10 دن تک اپنے اطراف میں رہنے والے ان لوگوں کے لئے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں جن میں کسی بھی قسم کی کورونا علامات موجود نہیں ہیں۔''
انفیکشن کنٹرول اینڈ ہاسپٹل ایپیڈیمولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ:
'' کووڈ 19 کے مریضوں میں وائرس کے ختم ہونے یا دیگر افراد تک منتقل ہونے کا دورانیہ شدت کے لحاظ سے مختلف ہوسکتا ہے۔ یعنی 10 دن میں کورونا کے اثرات ایک متاثرہ مریض سے دوسرے فرد میں یا تو مکمل طور پر منتقل ہوں گے یا پھر اس کے صرف چند ایک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ قوتِ مدافعت کا نظام ہر شخص کا دوسرے سے مختلف ہوتا ہے''۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More