اگر آپ بھی روزمرہ یہ غذائیں استعمال کرتے ہیں تو رک جائیں ورنہ ۔۔۔ 5 ایسے کھانے جو خاموش قاتل ہیں جانیں تاکہ آپ بھی ان خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں

ہماری ویب  |  Oct 20, 2020


کھانا ہمارے لئے سب سے زیادہ ضروری اور اہم ہے جس سے نہ صرف ہمیں توانائی ملتی ہے بلکہ دیگر کام کرنے کے لئے ہمت بھی ملتی ہے لیکن اگر آپ غور کریں تو کھانا بےترتیب ہو کر کھانے سے ہمارہ معدہ خراب ہو جاتا ہے یا پھر صحت کے کئی اور مسائل ہوجاتے ہیں۔
جانیں 5 ایسے کھانوں کے بارے میں جو خاموش قاتل ہیں یعنی اندر ہی اندر جسم میں بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں مگر ہمیں معلوم نہیں ہوتا۔
سافٹ ڈرنک:
سافٹ ڈرنک ہم اکثر پیٹ کی طبیعت کو بحال رکھنے کے لئے پیتے ہیں یا پھر شوقیہ بھی استعمال کرلیتے ہیں لیکن اس کا استعمال جسم میں ایسے نشاستہ اور کاربوہائیڈریٹ کو بڑھا دیتا ہے جوکہ جگر کو خراب کرنے اور ہارمونل بے ترتیب کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔
کیک:
کیک ایسے اجزاء سے مل کر تیار ہوتے ہیں جن کو ہضم کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے اور روزانہ کیک کھانا آپ کے معدے میں ایسے انزائمز کو متحرک کرتا ہے جو غذا کی نالی کے انفیکشن جیسے مرض پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ آئلی کھانے:
آئلی کھانے ویسے بھی ڈاکٹروں کے مطابق مضرِ صحت بنتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے اس میں غیرحل شدہ فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کولیسٹرول کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے اس سے امراضِ قلب بھی ہوسکتے ہیں۔ نمک کا اضافی استعمال:
نمک زیادہ کھانے سے بلڈ پریشر تیزی سے گھٹنے اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ اعصابی ریشے میں بے ترتیبی بھی پیدا کردیتا ہے۔
پھلوں کے جوس کا اضافی استعمال:
پھلوں کا جوس ہماری صحت کے لئے بے شک بہت مفید ہے لیکن ان کو استعمال کرنے کے وقت اور طریقے مختلف ہیں اگر آپ دن میں ایک گلاس پھل کا رس پی چکے ہیں تو دوسری مرتبہ ایک ہی دن میں کسی بھی پھل کا رس استعمال نہ کریں اس سے ذیابطیس کے بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں اور خون میں زیادہ شوگر بننے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More