آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی مانگ میں تیزی سے اِضافہ کیوں؟

ہماری ویب  |  Oct 20, 2020

آرمینیا اور آذربائیجان میں متنازع علاقے نگورنو کاراباخ پر جاری جنگ کے سلسلے میں پاکستان نے آذربائیجان کی حمایت کر کے آذری قوم کے لوگوں کے دل جیت لئے، ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی سامنے آئی ہے کہ آذربائیجان میں پاکستانی پرچم کی مانگ میں اِضافہ ہوگیا ہے۔

27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں دونوں جانب سینکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں، نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک دوسرے پر تازہ حملوں کا الزام بھی لگایا ہے۔

پاکستان اور ترکی نے آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر آذربائیجان کی پہلے دن سے حمایت کر رکھی ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر آذربائیجان کے صدر اور عوام کو مبارک باد دی اور آذربائیجان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی طلب کی خوشخبری پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علیزادہ نے دی ہے۔

اس سلسلے میں آذری سفیر کی ٹوئٹ بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے لکھا کہ آذربائیجان میں لوگ ترکی اور پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستانی پرچموں کی طلب میں اِضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More