رات کو سوتے وقت منہ سے رال ٹپکانے والے افراد خوش قسمت کیوں ہوتے ہیں؟ وجہ یقیناً آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Oct 19, 2020

بیشتر اوقات نیند کے دوران منہ سے رال بہہ نکلنے کو کئی افراد پریشان کن مسئلہ اور باعث شرمندگی بات سمجھتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے اس حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ کے ساتھ نیند کے دوران ایسا معاملہ پیش آتا ہے تو پریشانی والی کوئی بات نہیں بلکہ آپ تو بہت خوش قسمت ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ پُرسکون نیند حاصل کرتے ہیں اور جن کے خواب انتہائی مثبت نوعیت کے ہوتے ہیں ان کی رال نیند کے دوران اکثر بہہ نکلتی ہے۔ یعنی نیند کے دوران رال بہنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ نیند کا ابتدائی مرحلہ جسے ریپڈ آئی موومنٹ مرحلہ کہتے ہیں بغیر کسی رکاوٹ اور گڑ بڑ کے مکمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ پرسکون اور گہری نیند میں سوتے ہیں۔

یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ آپ کی نیند میں کوئی خرابی نہیں ہے اور آپ کا جسم اور دماغ نیند سے بھرپور استفادہ کررہا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ نیند کے دوران کبھی بھی رال بہنے کا واقعہ پیش نہیں آتا انہیں نیند سے متعلقہ کچھ نہ کچھ مسائل لازمی درپیش رہتے ہیں۔ وہ افراد یا تو پوری نیند حاصل نہیں کررہے ہوتے یا ان کو نیند پرسکون نہیں آتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More