آذربائیجان کی فوج کے ہاتھوں آرمینیا سے آزاد کرائے گئے علاقے میں پہلی اذان کی گونج۔۔۔ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Oct 19, 2020

آرمینیا سے آذربائیجان کی فوج نے ایک علاقہ آزاد کروایا جہاں پہلی اذان کی صدا گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقہ ''جبرائیل'' اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر 27 ستمبر سے چھڑپیں جاری ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کی گئی گولہ باری اور میزائل حملوں میں اب تک 700 کے قریب فوجی اور سول شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

تاہم پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اردو میں لکھا کہ ''آرمینیائی قبضے سے آزاد ہوئے آذربائیجان کے جبرائیل میں دی گئی ’اذان‘ کی پہلی آواز''۔


ایک اور ٹوئٹ میں علی علی زادہ نے بتایا کہ ''آذری فوج نے آرمینیا سے آزاد کرائے گئے شہر فضولی میں ملک کا قومی پرچم لہرا دیا''۔


تاہم اپنے ایک ٹوئٹ میں آذربائیجان کے سفیر کا کہنا تھا کہ ''ملکی فوج آرمینین افواج کا پیچھا کر رہی ہیں، جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرمینیا کے فوجی لڑائی کے دوران آذربائیجان کے فوج کے حملے کے بعد ہار مان کر بھاگ رہے ہیں''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More