سمندر میں تیراکی کرنے والا شخص خوش قسمتی سے مگر مچھ کے حملے سے بال بال بچ گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مگر مچھ نے اس شخص کے کاندھے کو اچانک جبڑے میں دبایا لیکن فوراً ہی اُس نے جھٹک کر چھڑا لیا وہ فوراً اُچک کر کشتی پر آبیٹھا اور اس طرح اس خوش قسمت کی جان بچ گئی، اس واقعے سے متعلق ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگر مچھ نے پہلے تیراک کو دبوچنے کی کوشش کی اور اس دوران جانور کے دانت بھی تیراک کے کاندھے پر چبھے لیکن قدرت نے اسے نئی زندگی عطا کردی۔
انسان نے مگر مچھ کو خود پر حملہ آور دیکھ کر شور مچایا جس کے باعث جانور پیچھے ہٹ گیا اور شہری فوراً اچک کر کشتی پر آبیٹھا، اس کی مدد کے لیے کشتی میں دیگر افراد بھی موجود تھے۔
دل دہلا دینے والے مناظر اس ویڈیو میں دیکھیں۔