کیا آپ کو بھولنے کی بیماری ہے؟ اگر ہاں تو یہ 3 شاندار مشروب گھر میں بنا کر پیئں اور اپنا حافظہ تیز کریں

ہماری ویب  |  Oct 17, 2020

ہم روزمرہ کے کاموں میں اس قدر مصروف ہوتے ہیں کہ اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے جسم کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بہت سے افراد کی عمر کے ساتھ ساتھ یادداشت کمزور ہوتی جاتی ہے، ایسے میں کیا کیا جائے؟ آج ہم آپ کو 3 بہترین مشروب کے بارے میں بتانے والے ہیں جو آپ کے حافظے کو تیز کریں گے۔

1) چقندر کا جوس

سلاد کے طور پر کھائے جانے والے چقندر کے بے شمار فوائد ہیں۔ چقندر ایک ایسی سبزی ہے جس میں نمکیات، وٹامنز، اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس کے جوس کو غذا میں شامل کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہو جائے گا۔ چقندر میں موجود نائٹرک ایسڈ خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے جس سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

2) گرین ٹی

گرین ٹی یعنی سبز چائے حافظے کو مضبوط کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور امائنو ایسڈ بے چینی اور دباؤ کی کیفیت کو کم کرتے ہیں اور حافظے کی طاقت کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

3) انار کا جوس

انار میں بے شمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے، اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال یہ پھل آپ کے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے، جس کے باعث دماغ میں آکسیجن کی مقدار مکمل پہنچتی ہے اور ہمارا دماغ بہتر طریقے سے کام سر انجام دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More