جلد پر پس والا دانا نکل آئے تو کیا کرنا چاہیئے؟ گھر بیٹھے یہ قدرتی علاج آزمائیں اور دانوں کو ختم کرکے جلد کو صاف بنائیں

ہماری ویب  |  Oct 17, 2020

اکثر مرد و خواتین یا بالغ عمر کے نوجوانوں کو چہرے اور جسم پر مختلف قسم کے پس والے دانے ہو جاتے ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ بھی ہوتے ہیں بعض لوگوں کا تو منہ یا جلد کا وہ حصہ جہاں پس کا دانہ ہو وہ سوجن سے لال ہو جاتا ہے اور بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

کچھ لوگوں کو چہرے، کندھوں، کمر، گردن، سینہ، بازو، پیٹ اور جسم کے اندرون حصوں پر نکل آتے ہیں جس کی کئی ایک وجوہات میں ہارمونل تبدیلی، نظامِ ہاضمہ کی خرابی، ڈپریشن یا غیر معیاری غذائیں اور ناقص بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال ہے۔

ان کو گھریلو نسخوں کی مدد سے ختم کریں تاکہ جلد پر کوئی سائیڈ افکیٹ بھی نہ ہوں اور ان کے نشانات بھی ختم ہوجائیں۔

ٹپ:

نمک میں تھوڑا سا نیم گرم پانی ڈالیں اور ان دانوں پر روئی کی مدد سے لگائیں اور بیس منٹ چھوڑ دیں اس سے خود بخود اندر کا مواد نکل جائے گا۔

لہسن بھی آپ کے لئے فائدہ مند ہے بس آپ اس کو چھیل کر بیچ میں سے دوٹکڑے کریں اور فوری نکلنے والے لہسن کے پانی سے اس جگہ مساج کریں۔

پودینہ کا پیسٹ بنا کر ان دانوں پر دو مرتبہ دن میں لگائیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں پھر ان کو کپڑے کی مدد سے پھوڑیں اور فوری گلاب کا عرق لگالیں پھر سادے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More