زرد رنگ کی آنکھیں کون سی بیماری کی نشاندہی کرتی ہیں؟ 5 مہلک بیماریاں جس کا پتہ آپ اپنی آنکھوں سے بھی لگا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 16, 2020

آنکھیں قدرت کی جانب سے عطا کی ہوئیں ایک خاص نعمت ہیں۔ اَگر آنکھیں نہ ہوں تو انسان کی آدھی زندگی وہیں رُک جاتی ہے اور بالکل بے بسی کے عالم میں ہوجاتا ہے۔ انسان اِنہی آنکھوں سے دنیا اور دُنیا والوں کو دیکھتا اور انہیں پسند اور نہ پسند کرتا۔

آج سائنس نے اِتنی ترقی کرلی ہے کہ صرف آنکھوں نے ذریعے ہی بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ بلاشُبہ آنکھ ہمیں انسانوں کے بارے میں بہت کُچھ بتاتی ہے اِس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ ماہر آنکھوں کا مشاہدہ کر کے بیماریوں کی تشخیص کیسے کرتے ہیں۔

1- آنکھ کے پپوٹے کا دانا یا پھنسی

اگر آپ کی آنکھ کے پپوٹے پر دانہ یا پھنسی کبھی بنا ہو تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ پھنسی انتہائی تکلیف دہ اور بد سکونی کا باعث ہوتی ہے، آنکھ کے پپوٹے کا یہ دانہ جیسے Sty (اِسٹائے) بھی کہتے ہیں عام طور پر سیباسیس گلانڈ میں بلاکج کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اور چند دن بعد خود ہی ختم ہو جاتا ہے اور اگر یہ بار بار نکل آتا ہے تو یہ نشانی سیباسیس گلانڈ کے سرطان کی ہوتی ہے، اگر آپ کی آنکھ پر یہ دانا ہر تھوڑے دن بعد نمودار ہوجائے تو فوری طور پر علاج کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

2- آنکھ کا دھندلا دیکھنا

آج کل بہت سے لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ درکار ہوتا ہے کہ انہیں دھندلا دکھائی دیتا ہے۔ اور اس کی اہم وجہ طویل موبائل اور کمپیوٹر کا استعمال کرنا ہے یا لیپ ٹاپ کی اسکرین کو دیر تک دیکھنا، اس بیماری کو ڈیجیٹل آئی سٹرین اور ڈرائی آئی سینڈرم کہتے ہیں، اگر آپ ایسی کوئی کیفیت محسوس کر رہے ہیں تو جلد سے جلد ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیوں کے زیادہ دیر اس بیماری کا رہنا آنکھ کی دیگر بڑی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بن سکتا ہے۔

3- بالائینڈ اسپاٹ

نظر کے کسی ایک حصے میں بلائینڈ اسپاٹ پیدا ہونا یعنی پُورے ویژن میں کوئی ایک جگہ دکھائی نہ دینا یا ایک جگہ کا زیادہ چمکدار ہوکر نظروں سے غائب ہوجانا ، نظر میں لکیریں دکھائی دینا اور نقطے دکھائی دینا اور اس کے ساتھ درد شقیقہ کا پیدا ہونا آلارم ہے کہ فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے اور اُسے ساری بات بتائی جائے۔

4- زرد رنگ کی آنکھیں

آنکھیں پیلی ہوجانا اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ بیماری یرقان کا ہونا ظاہر کرتی ہے۔ اکثر ہم روزانہ شیشہ دیکھتے ہیں اور اگر آنکھوں کا رنگ پیلا ہوجائے تو ہم فوراً اس سے آگاہ ہو جاتے ہیں، آنکھوں کا یہ پیلا رنگ بچوں اور بڑوں دونوں میں رونما ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پتے اور پتے کی نالیوں میں خرابی کی صورت میں بھی آنکھوں کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔

5- چیزوں کا دو دیکھائی دینا، دھندلا پن

نظروں میں اِس طرح کی کسی بھی قسم کی خرابی خطرے کی گھنٹی ثابت کرسکتی ہے کہ کوئی مہلک بیماری جنم لے رہی ہے اور ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنا لازمی معائنہ کروائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More