یکم ربیع الاول کس دن ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Oct 16, 2020

سعودی فلکی علوم کی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کے ماہ کا آغاز بروز اتوار 18 اکتوبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی فلکی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول اتوار 18 اکتوبر کو ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوسائٹی نے بتایا کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔ اسی رات 10 بج کر 31 منٹ پر چاند اور سورج آسمان کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بج کر 55 منٹ پر غروب ہوگا، یہ وہ وقت ہوگا جب ربیع الاول کے چاند کی پیدائش ہوگی۔

ماہر فلکیات کے مطابق نیا چاند شام 6 بج کر 40 منٹ پر آسمان پر ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس اعتبار سے ہفتہ 17 اکتوبر ماہ صفر کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ اتوار یکم ربیع الاول ہوگا۔

واضح رہے اس اعتبار سے پاکستان میں یکم ربیع الاول پیر یعنی 19 اکتوبر کو ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More