بادلوں کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ بادلوں کے 10 چونکا دینے والے حقائق جو آپ کو بھی حیران کر دیں گے

ہماری ویب  |  Oct 15, 2020

بادل صرف پانی کے بخارات نہیں ہیں بلکہ یہ ہماری زمین کی خوبصورتی کا سبب بھی ہیں جو کبھی سُورج کی کڑکتی دُھوپ کو چھتری کی طرح روک دیتے ہیں۔ اور کبھی پیاسی زمین اور اس کے رہنے والوں کی پیاس اَپنی بُوندوں سے بُجھاتے ہیں اور اگر یہ ناراض ہوجائیں تو سیلاب کی صورت میں تباہی بھی لے آتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بادل اپنی خوبصوتی سے آسمان کو مزید نکھار دیتے ہیں۔ بادلوں کی باقاعدہ عکس بندی بھی کی جاتی ہے جو اَپنی مثال آپ نظر آتے ہیں۔

اِس تحریر میں بادلوں سے متعلق 10 ایسے دلچسپ حقائق لکھے جارہے ہیں جو آپ کی معلومات میں اضافے کے ساتھ قُدرت کی اس خوبصورت مصوری کے بھید آپ پر کھولیں گے اور آپ حیران رہ جائیں گے۔

1- بادلوں کا وزن

کیا آپ جانتے ہیں کہ بادل اپنا وزن بھی رکھتے ہیں۔ روئی کے جیسے دکھائی دینے والے یہ بادل درحقیقت وزن میں انتہائی بھاری ہوتے ہیں اور ان کا وزن لاکھوں کلوگرام میں ہوتا ہے اور بادلوں کا چھوٹا سا تھنڈر اسٹروم اپنے اندر کئی بلین پاونڈ پانی جمع کئے ہوتا ہے۔

2- سرس کلاوڈز

بادلوں کی اس شکل کو سرس کلاوڈز کہا جاتا ہے، عام طور پر دکھائی دینے والے بادل پانی کے ننھے قطروں پر مشتمل ہوتے ہیں مگر بادلوں کی یہ شکل اُس وقت بنتی ہے جب یہ فضا میں بُخارات کا پانی برفانی سنگ مردار یعنی کرسٹل میں تبدیل ہوجاتا ہے یعنی جمی ہوئی برف بن جاتا ہے اور پھر تیز ہوا اس برف کے کرسٹلز کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے جس سے فضا میں ان کی یہ خُوبصورت شکل پیدا ہوتی ہے۔

3- ورگا ڈوس

بادلوں کی اِس خوبصورت قسم کو ورگا ڈوس کہا جاتا ہے اور یہ ساخت اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب بادلوں سے برسنے والی بارش کے قطرے زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی دوبارہ بخارات کی شکل اختیار کر کے دوبارہ بادل بن جاتے ہیں اور ایسا اُس وقت ہوتا ہے جب زمین کے نیچے کی فضا بہت زیادہ خشک ہوتی ہے۔

4- کونٹریل

کونٹریل بھی بادلوں کی ایک قسم ہے فضا میں نظر آنے والے زیادہ تر بادل قُدرتی طور پر ہی وجود میں آتے ہیں لیکن کُچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو انسانی ہاتھوں کا کمال ہوتے ہیں۔ یہ دراصل ہوائی جہاز کے اِنجن سے خارج ہونے والے دھواں وجود میں آتا ہے، جہاز کا انجن جب یہ دُھواں فضا میں بُلندی پر چھوڑتا ہے تو اس میں موجود نمی ٹھنڈک کی وجہ سے بادلوں میں بدل جاتی ہے۔

5- سُپر سیل بادل

بادلوں کی اس ساخت کو دیکھ کر تھوڑا پریشان ہونے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس طرح کے بادل دیکھ کر انسان اکثر خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے کیونکہ یہ طُوفانی بادل جنیں سُپر سیل کہا جاتا ہے اپنے اندر بارش کے پانی کا ایک ایسا طوفان سمائے ہوئے ہوتا ہے جو اگر شدت سے برس جائے تو زمین پر ہر چیز کو بہا کر اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔

6- اینویل کلاوڈز

چھتری کی شکل میں نظر آنے والے اور دیکھنے میں انتہائی خوبصورت یہ بادل طوفان برق و باراں سے قبل وجود میں آتے ہیں اور انہیں اینویل کلاوڈز کہا جاتا ہے۔

7- شیلف کلاوڈز

بادلوں کی یہ ساخت عموماً پر بہار اور گرمیوں کے موسم میں دیکھنے کو ملتی ہے اور اسے شیلف کلاوڈز کہا جاتا ہے اور فضا میں شیلف کی طرح زمین کے انتہائی قریب دیکھائی دیتے ہیں۔

8- مماٹس کلاوڈز

موٹے روئی کے گالوں کی طرح دکھائی دینے والے یہ بادل مماٹس کلاوڈز کہلاتے ہیں۔ لیکن انتہائی خوبصورت نظر آنے والے ایسے بادل اگر آپ کو فضاء میں دکھ جائیں تو تیار ہوجائیں کیونکہ موسم بہت زیادہ خراب ہونے والا ہے، کیونکہ یہ عام طور پر شدید تھنڈر اسٹروم کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔

9- ہالہ

انتہائی خوبصورت دیکھائی دینے والا ہالہ اُس وقت دیکھائی دیتا ہے جب سُورج یا چاند کی روشنی فضاء میں موجود سرس کلاوڈز کے آئس کرسٹلز کے اندر سے گُزرتی ہے۔

10- رول کلاوڈز

یہ بادل شیلف کلاوڈز کی طرح کے ہوتے ہیں جو عام طور پر سمندر کے اوپر ایک کنارے پر تیز ہوا کے سبب وجود میں آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے ہوا نے بادلوں کو گول رول کردیا ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More