کیا صحتیاب ہونے کے بعد آپ کو دوبارہ کورونا وائرس ہو سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 14, 2020

کورونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس نے پوری دنیا کا نظام درہم برہم کردیا۔ اس وبا کے باعث کئی ممالک میں چھ چھ ماہ تک لاک ڈاؤن رہا۔ وبا نے لاکھوں لوگوں کی جانیں لیں جبکہ دنیا کے کئی ممالک کے ماہرین نے بے شمار تحقیقیں کیں۔

لیکن ایک سوال ابھی بھی ہے، جو لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر رہا ہے اور وہ یہ کہ کیا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض دوبارہ اس وبا کا شکار ہو سکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے مریض کا مدافعتی نظام طاقتور ہونا انتہائی ضروری ہے۔

امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق عہدے دار اور ماہرِ امراض 'ڈاکٹر اسکاٹ گوٹلیب' کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ''کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگ یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ کم سے کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک دوبارہ اس مرض کا شکار نہیں ہو سکتے، البتہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ چھ سے 12 ماہ تک اپنی قوتِ مدافعت کی بدولت اس وبا کا دوبارہ شکار ہونے سے بچے رہیں''۔

انہوں نے کہا کہ ''کورونا کا دوبارہ شکار ہونے سے بچے رہنے کا یہ عرصہ سب کے لیے مختلف ہے۔ کسی کی قوتِ مدافعت زیادہ ہوتی ہے اور کسی کی کم۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اب وہ یہ یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ صحت یاب لوگوں کی قوت مدافعت بہت بہتر ہوتی ہے جس کے باعث وہ کم از کم تین ماہ تک دوبارہ اس وبا کا شکار نہیں ہو سکتے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان کی قوتِ مدافعت زیادہ عرصے تک برقرار رہے''۔

دوسری جانب اس سے قبل امریکہ، ہانگ کانگ، بیلجیم اور ایکواڈور سے کورونا سے دوسری بار متاثر ہونے کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

امریکی ریاست نیواڈا سے تعلق رکھنے والے شخص امریکہ میں کورونا سے دوسری بار متاثر ہونے والے پہلے فرد تھے۔ وہ پہلے اپریل اور پھر جون میں دوسری بار کورونا کا شکار ہوئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں بار وہ گلہ خراب ہونے، کھانسی، سر درد، متلی اور ہیضے جیسی علامات کا شکار تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More