کہیں آپ کا ماسک کورونا کو دعوت تو نہیں دے رہا! گندے ماسک کو بار بار کئی دن تک استعمال کرنا کتنا خطرناک ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 12, 2020

کورونا وائرس کی وبا ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں پھیلی، دنیا بھر کے ماہرین نے اس حوالے سے کئی تحقیق کیں جس کے نتائج عوام کو بتائے اور خبردار کیا۔

ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا، کیونکہ وائرس منہ اور ناک کے ذریعے سب سے زیادہ پھیلتا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں 6 ماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد لوگ اپنی روٹین پر واپس آئے اور روز مرہ کے معاملات کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ماسک کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔

لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ماسک کا درست طریقہ سے استعمال کیا جا رہا ہے؟ کہیں ماسک کا استعمال کورونا وائرس کو روکنے کے بجائے پھیلانے کا سبب تو نہیں بن رہا؟

٭ بہت سے لوگ ایک ہی ماسک کئی کئی دن تک چلاتے ہیں جبکہ ماہرین کی جانب سے عوام کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر آپ این 95 ماسک استعمال نہیں کر رہے تو ایک ماسک محض ایک ہی دفعہ استعمال کریں ورنہ یہ جراثیم ختم کرنے کے بجائے جراثیم پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

٭ لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں اور وہ ایک ہی ماسک کو کئی ہفتے سے استعمال کر رہے ہیں جبکہ ماسک گندا ہونے کے باوجود اسے پھینکنے کے بجائے اپنے پاس ہی رکھا ہوا ہے۔ اگر آپ بھی ایسا کر رہے ہیں تو یہ بات جان لیں کہ یہ آپ کی اپنی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

٭ یہ وائرس کے جراثیم مارنے کے بجائے مزید جراثیم کی پیداوار کا سبب بن سکتا ہے، جس سے آپ مزید بیمار ہو سکتے ہیں۔

٭ کوشش کریں اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر گھر سے باہر جاتے ہیں تو ایک ماسک ایک ہی مرتبہ استعمال کریں تاکہ آپ خود اور دوسرے لوگ جراثیم سے محفوظ رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More