5 آسان اور کامیاب طریقے جن سے صرف چند دنوں میں ہو وزن کم اور آپ نظر آئیں اسمارٹ

ہماری ویب  |  Oct 10, 2020

کورونا وائرس میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث بہت سے افراد کو اپنا وزن بڑھتا ہوا محسوس ہو رہا ہے ایسے میں ماہرین صحت کی جانب سے محض 30 منٹ میں کرنے والی کچھ ایسی ورزش بتائی ہیں جسے آپ گھر میں ہی کیلوریز کم یا ختم کرنے کے لیے آسانی سے کرسکتے ہیں۔

1) چہل قدمی

وزن کم کرنے کا سفر سب سے پہلے ہلکی ورزش سے شروع کریں، آدھے گھنٹے میں 170 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ پابندی کے ساتھ چہل قدمی کرنے سے دل کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے، باہر تازہ ہوا میں کی جائے تو اس سے جسم کو وٹامن ڈی بھی ملتا ہے۔

2) سائیکلنگ

سائیکل چلانا فٹ رہنے کے لیے انتہائی ضروری ہے، 30 یا 40 منٹ تک سائیکل چلانے سے 400 کیلوریز جل سکتی ہیں اور اگر کم رفتار سے چلائیں تو 220 کیلوریز جل سکتی ہیں۔

3) تیراکی

پورے جسم کی ورزش کے لیے تیراکی سب سے بہترین ہے۔ 30 منٹ تک تیرنے سے 250 کیلوریز ختم ہوتی ہیں۔

4) رسی کودنا

روز صبح بیدار ہونے کے بعد 3 مرتبہ 20 سیکنڈ کے وقفے سے 50 دفعہ رسی کودیں اور اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔ یہ بھی آپ کا وزن کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

5) دوڑ لگانا

یہ کیلوریز ختم کرنے کا بے حد آسان طریقہ ہے۔ 30 منٹ تک کے لیے 10 منٹ فی میل کی رفتار سے دوڑنے سے 350 کیلوریز ختم ہو جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More