اکثر لوگ نیند سے جاگتے ہی خواب کیوں بھول جاتے ہیں؟ ماہرین نے وجہ بتا دی

ہماری ویب  |  Oct 10, 2020

آسٹریلیا کی یونیورسٹی کے ماہرین نے نیند سے جاگتے ہی خواب بھول جانے کی وجہ تلاش کرنے کے لئے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے دوران معلوم ہوا کہ جب انسان نیند سے جاگتا ہے تو 5 منٹ بعد خواب کا کچھ حصہ بھول جاتا ہے۔

٭خواب کیوں آتے ہیں؟

اِنسان جب سونے کے لئے لیٹے اور نیند کی گہری وادی میں داخل ہوجائے تو اُس کے سامنے فلم کی طرح مناظر چلنے لگتے ہیں جنہیں خواب کہا جاتا ہے۔

بعض اوقات تو انسان کو خواب یاد رہتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ بیدار ہوتے ہی اپنے خواب کا بیشتر حصہ بھول جاتے ہیں۔

خواب بھول جانے کی وجہ آخر کیا ہوتی ہے؟

آسٹریلوی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ انسانی دماغ کے متعدد حصے ہیں جو بیک وقت نیند میں نہیں جاتے، اُن میں سے کچھ سوتے ہیں اور باقی جاگتے ہیں۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق انسانی دماغ کا ایک حصہ محدود یادداشت اور دوسرا مستقبل کی یادداشت کے لیے مختص کیا گیا ہے، اسی طرح محدود یادداشت سے مستقل یادداشت تک معلومات منتقل کرنے کا بھی ایک حصہ ہے جو سب سے آخر میں سوتا ہے اور سب سے پہلے جاگ جاتا ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کوئی خواب دیکھتا ہے تو یہ محدود یادداشت میں محفوظ ہوجاتا ہے مگر جب اسے مستقل یادداشت والے حصے میں منتقل کرنے کی باری آتی ہے تو معلومات منتقل کرنے والا حصہ سوجاتا ہے جس کے باعث خواب یاد نہیں رہتا۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق ہم میں سے بعض افراد اپنے خواب مکمل تفصیل کے ساتھ یاد رکھتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ خواب دیکھنے کے بعد معلومات آگے پہنچانے والا حصہ اچانک بیدار ہو جاتا ہے اور پھر یہ ساری باتیں مستقبل یادداشت والے حصے میں منتقل ہوجاتی ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یادداشت کی منتقلی رات کے آخری پہر میں دیکھے جانے والے خوابوں کی ہوتی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک عام آدمی رات کو سوتے وقت 4 سے 7 خواب دیکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More