کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وائرس میں مبتلا زیادہ تر مریضوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور اس کی تشخیص سے پہلے ہی وہ بہت سے افراد میں منتقل کرچکے ہوتے ہیں۔
یہ انکشاف برطانیہ کی لندن کالج یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق وائرس کی علامات سامنے نہ آنے تک شہری خود کو اس سے محفوظ تصور کر رہے ہوتے ہیں، وہ ایس او پیز کا خیال بھی نہیں رکھتے، لیکن ٹیسٹ کے بعد جب کورونا مثبت آجاتا ہے تب تک وہ کئی افراد کو مثاتر کرچکے ہوتے ہیں۔
محققین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صرف علامات کورونا کی جانچ کا غلط ذریعہ ہے، وائرس کی ٹیسٹنگ کو معمول بنانا ہوگا، باہر ایسے افراد ہوسکتے ہیں جو کورونا کا شکار ہوں لیکن انہیں اس کا علم نہیں ہے۔