بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لئے والدین ہمیشہ اُنہیں سپورٹ کرتے ہیں اور
ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کا بچہ یا بچی زندگی کے ہر میدان میں سُرخرو ہوں۔
تمام والدین اپنے بچوں کو ذہین بھی دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ بچوں کو قابلِ ذہین بنانے کے لئے تمام امور میں والدین اپنی تمام وسائل بروئے کار لاتے ہیں۔ کچھ والدین اس مقصد کے لئے کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن بہت سے والدین بچوں کی کم ذہنیت کے معاملے اپنے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہ جاتے ہیں۔
ایسے والدین کے لیے اب ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ بچوں کے دماغ کو ذہین کس طرح بنایا جاسکتا ہے۔
جنوبی امریکا کے ملک چلی کے نیورو سائنسدان نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر بچوں کو بچپن میں ہی کوئی موسیقی کا آلہ بجانا سکھایا جائے تو نہ صرف وہ انہیں زندگی بھر کے لئے یاد ہوجاتا ہے بلکہ دیگر امور میں بھی ان کی توجہ بہتر ہوجاتی ہے۔
محققین نے موسیقی سے تربیت یافتہ بچوں پر ٹیسٹ کئے جس میں انہوں نے اخذ کیا کہ ان کے بچوں کی سننے اور توجہ دینے کی صلاحیت دیگر بچوں کی نسبتاً زیادہ ہے۔
اسی تناظر میں محققین نے تجویز پیش کی کہ وہ بچے جو موسیقی کا کوئی آلہ سیکھتے ہیں ان کی پڑھنے کی صلاحیت بہت بہتر ہوتی ہے، اس کے علاوہ ان میں تخلیقی سوچ بیدار ہوتی ہے اور وہ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔