میری خواہش تھی کہ شادی میں ۔۔۔ ٹانگوں سے محروم دلہن نے اپنی خواہش پوری کر کے مہمانوں کو رلا دیا

ہماری ویب  |  Oct 09, 2020

شادی کے خاص موقعے کو حسین سے حسین تر بنانے کے لئے دلہنا اور دلہن کی جانب سے کچھ دلچسپ اور نیا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ اُن کا یہ قیمتی لمحہ ہمیشہ کے لئے خوبصورت یادوں کے ساتھ محفوظ رہے۔

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے اپنی معذوری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شادی کے دن کو یادگار بنایا اور وہیل چیئر کے بغیر ہی پنڈال میں داخل ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق روزی بابور فلپائن کے شہر کیبو سے تعلق رکھتی ہیں، وہ پیدائشی طور پر دونوں ٹانگوں سے محروم تو ہیں مگر انہوں نے کبھی اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا اور مشکل حالات کا سامنا کیا۔

روزی نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی شادی کے دن وہیل چیئر استعمال نہیں کریں گی بلکہ دلہن بن کر اسٹیج تک ایسے ہی جائیں گی۔ روزی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا تاکہ قیمتی لمحے کو یادگار بناسکین۔

اُن کی شادی پانچ اکتوبر کے روز تھی، اپنی بارات والے روز وہ پنڈال کے باہر پہنچیں تو اہل خانہ نے وہیل چیئر پر بیٹھنے کو کہا مگر روزی نے انکار کردیا اور بتایا کہ وہ ایسے ہی اسٹیج تک جائیں گی۔

دُلہن کا لباس زیب تن کئے روزی نے ایک ہاتھ میں گلدستہ تھاما ہوا تھا جبکہ دوسرے ہاتھ کی مدد سے وہ آگے بڑھ رہی تھیں۔ اس لمحے کو دیکھ کر پنڈال میں موجود ہر شخص اشکبار ہوگیا جبکہ دلہن مہمانوں کو دیکھ کر مسکراتی رہیں۔

تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روزی کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ شادی میں سب کچھ بہترین ہو اور میں اُسے بہت خاص بناؤں، دلہن کے لباس میں اس طرح چلنے میں مشکل تو ہوئی مگر مجھے خوشی ہے کہ میں کامیاب ہوئی اور خواہش بھی پوری ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More