کورونا وائرس دنیا میں کب تک رہے گا اور یہ خاموشی سے لوگوں میں کیسے پھیلتا جائے گا؟ ماہرین نے خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Oct 09, 2020

چین اور اٹلی سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب تک لاکھوں لوگوں کی جانیں نگل چکا ہے، دنیا بھر کے سائنسدان اس وائرس کے حوالے سے نت نئی تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں تاہم اب ماہرین نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ وائرس دنیا کا پیچھا کبھی نہ چھوڑے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر گیم آکلینڈ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ 19 وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو اور ہمیشہ ساتھ رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس بھی دیگر دائمی بیماریوں کی طرح زندگی بھر رہ سکتا ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والے مستقبل میں بھی محفوظ نہیں ہوں گے، ان کی زندگیوں کو خطرات درپیش ہوں گے'۔

دوسری جانب برطانیہ کی لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 86 فیصد مریضوں میں بخار، کھانسی، سونگھنے یا چکھنے کی حس جیسی علامات سامنے نہیں آئیں، یہ وائرس بہت خاموشی سے لوگوں میں منتقل ہورہا ہے۔

محققین کے مطابق کچھ افراد میں کووڈ 19 کی علامات ٹیسٹ سے کچھ دن قبل یا بعد میں نظر آتی ہیں مگر اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ بڑی تعداد ایسے افراد کی ہوتی ہے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، وہ خاموشی سے اس وائرس کو آگے منتقل کرتے ہیں اور انہیں اس کا علم بھی نہیں ہوتا، تو ہمارے خیال میں یہ ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے۔

ماہرین کے مطابق درحقیقت باہر ایسے افراد کی بہت زیادہ تعداد ہوسکتی ہے جو اس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں اور خود کو دوسروں سے الگ نہیں کرتے، کیونکہ انہیں اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More