مسلم دنیا کے دو اہم ممالک سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات سنگین حد تک کشیدہ ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے حکام کی جانب سے ترکی سے مکمل بائیکاٹ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
کیونکہ حال ہی میں ترک صدر نے بیان دیا ہے کہ:
" کچھ خلیجی ممالک کی پالیسیاں اس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر گامزن ہیں۔
ہم متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر بھی شدید مذمت کرتے ہیں"
اس بیان کے ردعمل کے طور پر:
سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے ترک اشیاء کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔
یہ بائیکاٹ درآمد، سرمایہ کاری اور سیاحت کی سطح پر بھی کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔