میں نے بینک سے 19 لاکھ کا قرض لیا تھا! ویڈیو سے ترکیب سیکھ کر قرض میں ڈوبے نوجوان نے 2 بینک کیسے لوٹ لیے؟

ہماری ویب  |  Oct 08, 2020

سوشل میڈیا کے استعمال سے جہاں لوگوں کی کئی مشکلات حل ہوئی ہیں وہیں اس کے ضرورت سے زیادہ استعمال نے سنگین مسئلوں کو بھی جنم دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارت میں ایک شخص نے بینک کا قرض ادا کرنے کے لیے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی، پھر اُسی ترکیب پر عمل کیا اور دو بینک لوٹ کر قرضہ ادا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہری نے یہ قدم اٹھایا، اس شخص کا نام سومیارانجان جینا ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست اڑیسہ سے ہے اور وہ ایک دوکان کا مالک ہے۔

سومیارانجان نے بینک سے قرض لیا ہوا تھا جسے وہ اپنی آمدنی سے ادا کر رہا تھا لیکن جب لاک ڈاؤن ہوا تو اُس کی دوکان کو تالا لگ گیا جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان ہوا۔

تاہم اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی جس کے بعد دو بینکوں سے 12 لاکھ روپے لوٹے جس میں سے دو لاکھ روپے قرض کے بینک کو ادا کر دیے۔

پیر کے روز اس شخص کی گرفتاری عمل میں آئی جس کے بعد اس نے اعتراف کہ وہ دوکان کا مالک ہے، لاک ڈاؤن سے پہلے اُس کی ماہانہ آمدنی تقریباً 9 لاکھ روپے ہوتی تھی مگر کورونا کی وجہ سے کاروبار کی حالت بہت خراب ہوگئی۔

نوجوان نے بتایا کہ ''میں نے بینک سے 19 لاکھ روپے قرض لیا تھا""، تاہم پولیس حکام کے مطابق نوجوان نے بینک لوٹنے کے دوران کھلونا پستول استعمال کی، سب سے پہلے اُس نے وہ بینک لوٹا جہاں اُس کا خود اکاؤنٹ ہے۔ نوجوان نے بینک لوٹنے کی پہلی واردات 7 ستمبر جبکہ دوسری 28 ستمبر کو کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More