گنج کیوں ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے گنج کی وجہ بتا دی۔۔ جان لیں تاکہ آپ بھی گنج پن سے بچ سکیں

ہماری ویب  |  Oct 08, 2020


گنج پن کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا اور اس کو ختم کرنے یا کنٹرول کرنے کے لیئے ہم مختلف قسم کی دوائیاں، ٹوٹکے اپناتے ہیں۔
اسی حوالے سے جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق:
'' جو مرد حضرات کثیر وقت تک کام کرتے ہیں ان میں گنج پن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یعنی ہفتے میں 52 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں ان کے گنجا ہونے کا امکان دو گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ ''
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کیونگ ہون کے مطابق:
”زیادہ دیر تک کام کرنے سے انسان ذہنی تناﺅ اور پریشانی کا شکار ہوتا ہے اس وجہ سے سر کی کھوپڑی کے ہارمونز پر ایسے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما روک دیتے ہیں یہں اور یوں ہمارے بال گرنے شروع ہو جاتے ہیں۔ “ ماضی میں بھی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا تھا کہ:
'' ذہنی دباﺅ اور سٹریس کی وجہ سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام بالوں کی نشوونما کو کمزور کرنے کا کام کرتا ہے۔''
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More