ماہرین کی جانب سے لوگوں کو کورونا وائرس کے آغاز سے ہی یہ ہدایت دی جا رہی ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاہم ماسک کے حوالے سے ہی ایک اور نئی تحقیق آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماسک کا استعمال لوگوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے زہریلے اثرات کا خطرہ نہیں بڑھاتا چاہے وہ پھیپھڑوں کے امراض کے شکار ہی کیوں نہ ہو۔
جریدے اینالز آف دی امریکن تھوراسسز سوسائٹی میں شائع تحقیق کے مطابق یہ بات دریافت کی گئی ہے کہ ماسک پہننے کے بعد کچھ افراد کو سانس لینے میں مشکل کا تعلق جسم میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ یہ ماسک سے ہوا کے گزرنے میں رکاوٹ ہوسکتی ہے خاص طور پر ایسے مقامات پر جہاں وینٹی لیشن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
ماہرین نے زور دیا کہ لوگوں کو اس خیال پر یقین نہیں کرنا چاہیے کہ فیس ماسک کا استعمال انہیں ہلاک کرسکتا ہے۔
کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے یہ تحقیق امریکا کی میامی یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔