شادی کروں گا تو ایسی لڑکی سے ورنہ نہیں! آدمی نے شادی کے لیے ایسی انوکھی و دلچسپ شرط رکھ دی کہ سب حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Oct 07, 2020

آپ نے اکثر اخبارات میں لوگوں کو ضرورت رشتہ کا اشتہار دیتے دیکھا ہوگا، لیکن کبھی کبھی کچھ ایسی نوعیت کے اشتہار ہوتے ہیں جو پڑھنے والے کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال کے ایک شخص کو اپنے لیے ایسی دلہن کی تلاش ہے جو ''سوشل میڈیا کے استعمال کی عادی نہ ہو''، اس دلچسپ مطالبے والا اخباری اشتہار دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ صارفین نے اس متعلق اپنے تبصرے بھی پیش کیے۔

اس اشتہار کو پڑھنے والے ہر شخص کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

مغربی بنگال کے علاقے کمار پکار سے تعلق رکھنے و الے شخص نے مذکورہ مطالبہ کیا ہے۔

تاہم اس قسم کی دلہن کو ڈھونڈنا آج کے زمانے میں انتہائی مشکل ہے کیونکہ کوئی ایسا شخص آج ہمارے معاشرے میں موجود نہیں جس کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی عادت نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More