کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں سر اٹھانے لگا ہے، جس کے بعد نئی مختلف تحقیقیں سامنے آرہی ہیں۔
حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ نیا کورونا وائرس انسانی جلد پر 9 گھنٹوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے روز مرہ کی بنیاد پر گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے خاص طور پر ہدایت جاری کی گئی کہ اگر بار بار ہاتھ نہ دھوئے جائیں تو نیا کورونا وائرس ہاتھوں پر کم سے کم 9 گھنٹوں تک زندہ رہ سکتا ہے جس کے نتیجے میں اس کے پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔
مختلف جگہوں کی سطح اور ہوا میں موجود پانی کے ذرات کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلنے کے زیادہ امکانات ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انفلوئنزا وائرس انسانی جلد پر 2 گھنٹے جبکہ کورونا وائرس انسانی جلد پر 9 گھنٹوں تک زندہ رہتا مگر ان دونوں وائرس کو صرف 15 سیکنڈ میں 80 فیصد الکوحل پر مشتمل ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کر کے ختم کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے مذکورہ تحقیق کی رپورٹ کلینیکل انفیکشیئس ڈیزیز میں شائع ہوئی جبکہ اس میں صفائی کا خیال رکھنے پر زور دیا گیا۔