پاکستانیوں کو عمرہ ویزے کب جاری ہوں گے؟ زائرین کے لئے تفصیلات جاری کر دی گئیں

ہماری ویب  |  Oct 06, 2020

سعودی عرب حکومت کی جانب سے سات ماہ بعد حرمین شریفین کے دروازے عمرہ زائرین کے لئے ایک بار پھر کھول دیئے گئے ہیں، جس کے بعد روزانہ ہزاروں افراد عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں تاہم فی الحال عمرہ کی سروس مملکت میں مقیم مقامی اور غیر ملکی افراد تک ہی محدود رکھی گئی ہے۔

گزشتہ سال 18 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی مگر اس سال کورونا وباء اور سفری پابندیوں کے باعث چند ہزار پاکستانیوں کو ہی یہ سعادت حاصل ہوسکی تھی۔

لاکھوں پاکستانی عمرہ اور زیارت کرنے کے لئے بے قرار ہیں۔ سعودی نائب وزیر حج عبدالفتاح المشاط نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کے اجراء کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔

اُردو نیوز کے مطابق عبدالفتاح المشاط کا کہنا تھا کہ محدود عمرہ پروگرام کے تیسرے مرحلے سے قبل وزارت صحت کے ساتھ تعاون سے بیرون مملکت سے آنے والوں کے لئے عمرہ ویزے کا طریقہ کار جاری کیا جائے گا۔

سعودی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے تعاون سے ہی ان ملکوں کی فہرست ترتیب دی جائے گی جہاں کے شہریوں کے لئے عمرہ ویزے جاری ہوں گے۔ عمرہ زائرین کی تعداد کا تعین بھی وزارت صحت سے مل کر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More