اگر آپ بھی عمرہ کرنے جا رہے ہیں تو ٹہریں! ایک مرتبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ہماری ویب  |  Oct 05, 2020

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 'عمرے کے لیے آنے والے تمام زائرین کی صحت پر نظر ہے، مسجد الحرام کے اطراف صحت ادارے قائم کر دیے گئے ہیں جن میں تمام سہولتیں مہیا کی جا چکی ہیں'۔

سعودی عرب کی وزارتِ صحت کی جانب سے تمام عمرہ زائرین کو 4 اہم مشورے بھی دیے گئے ہیں جنہیں خیال میں رکھتے ہوئے لوگ اس مقدس مقام کا رخ کر سکتے ہیں۔

1) وزارت صحت کے مطابق تمام زائرین حفاظتی ماسک کی پابندی لازمی کریں اور اپنے دونوں ہاتھ مسلسل دھوتے رہیں۔ تمام عمرہ زائرین ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں۔

2) عمرہ زائرین موسمی انفلوئنزا ویکسین سمیت تمام ضروری ویکسین لینے کے بعد شہر کا رخ کریں۔ کوئی بھی عمرہ کرنے والا دوسرے کی نجی اشیاء استعمال نہیں کرے گا۔

3) ایک ہزار سے زائد صحت کارکن مطاف جانے والے عمرہ زائرین کے گروپس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کروا رہے ہیں۔

4) محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل المطیر نے کہا ہے کہ 'اجیاد جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں عمرہ زائرین اور مریضوں کے لیے تمام صحت خدمات موجود ہیں، سب اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں صحت عملہ پوری طرح متحرک ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More