فون اصلی ہے یا نقلی کیسے پتہ لگایا جائے؟ اگر آپ بھی موبائل فون خریدنے جا رہے ہیں تو ان 4 باتوں کا خیال لازمی رکھیں ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔۔۔

ہماری ویب  |  Oct 03, 2020

اسمارٹ فون آج کے دور میں سب لوگوں کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے، اگر ہم موبائل فون خریدنے مارکیٹ جائیں تو اتنی زیادہ خصوصیات اور برانڈز کے فون صارفین کے لیے متعارف کروائے جا چکے ہیں کہ کوئی بھی خریدنے والا کنفیوژن کا شکار ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر لوگ موبائل کے کیمرہ کو ترجیح دے رہے ہوتے ہیں، انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتا کہ فون کی اسٹوریج کتنی ہے؟ فون کی بیٹری پاور کتنی ہے؟ انہیں اگر کسی فون میں کیمرہ اچھا مل جائے تو وہ فوراً اسے خریدنا پسند کریں گے، لیکن کچھ اہم چیزیں ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے اگر موبائل فون کی خریداری کی جائے تو آپ کا فون زیادہ عرصہ تک چلے گا۔

آج کل ایک اور بہت بڑا مسئلہ یہ سامنے آگیا ہے کہ بہت سے فون رجسٹر نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہ جعلی تصور کیے جاتے ہیں، خریداری کے وقت اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ فون نقلی نا ہو یعنی دو نمبر نہ ہو۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں ان 4 بنیادی اور اہم باتوں کے بارے میں، جنہیں دھیان میں رکھتے ہوئے آپ کو موبائل فون خریدنا چاہیے۔

1) فون کا چپ سیٹ (سب سے بنیادی چیز)

کسی بھی اسمارٹ فون میں اس کا چپ سیٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ فون کا سی پی یو ہوتا ہے یعنی فون کتنا آسانی سے چل رہا ہے بغیر کسی رکاوٹ کے، یہ سب چپ سیٹ پر منحصر ہوتا ہے۔ جب بھی اسمارٹ فون خریدنے جائیں تو سب سے پہلے اس کا پروسیسر یعنی چپ سیٹ چیک کریں۔ آج کل فونز میں معیاری اور اچھے چپ سیٹ نسب ہیں، جیسا کہ سنیپ ڈریگن SnapDragon، ایکزینوس Exynos، کیرین Kirin اور میڈیا ٹیک MediaTek وغیرہ۔ مثال کے طور پر اگر ہم اسنیپ ڈریگن سیریز کی بات کریں تو 600 سے کم والی چپ سیٹ والا فون نا خریدیں۔ یہ آپ کے فون کو بار بار ہینگ کرے گا اور فون خود با خود بند ہوجائے گا۔

2) فون اسٹوریج

اسمارٹ فون خریدتے وقت دوسری اہم چیز فون کی اسٹوریج ہے، پہلے کم میموری والے فونز بھی چل جایا کرتے تھے لیکن آج کل اسمارٹ فونز کا اتنا زیادہ استعمال ہو چکا ہے کہ بہت سے لوگ موبائل اپنے بہت سے کام کر رہے ہوتے ہیں، مختلف ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنی پڑتی ہیں جو کہ فون میں زیادہ اسپیس لیتی ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ اب 32 جی بی میموری بھی کافی نہیں ہوتی، اضافی طور پر فون میں میموری کارڈ ڈالنا پرتا ہے، اسی لیے کوشش کریں کہ وہ فون خریدیں جس کی اسٹوریج 64 جی بی ہو۔

3) فون کی بیٹری

تیسری اہم چیز فون کی بیٹری ہوتی ہے، فون کی بیٹری پاور کا طاقتور ہونا بہت ضروری ہے ورنہ صارف فون استعمال کرنے کے بجائے ہر وقت چارج ہی کرتا رہے۔ کوشش کریں کہ فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ سے کم ہرگز نہ ہو ورنہ آپ کو دن میں 6 سے 7 مرتبہ فون چارج کرنا پڑے گا۔ جو فون آپ خریدنا چاہ رہے ہیں اگر اس کی بیٹری پاور 4000 ایم اے ایچ سے 5000 ایم اے ایچ کے درمیان ہے تو یہ ایک بہترین فون ہے۔ اس سے آپ فون کم چارج کریں گے اور استعمال زیادہ کرسکیں گے۔

4) فون کا کیمرہ

اسمارٹ فون کی خریداری کے وقت چوتھی اہم چیز فون کا کیمرہ ہوتا ہے، آج کل لوگ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا کافی حد تک شوق رکھتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں فون میں ایک اچھے کیمرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوشش کریں آپ کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا لازمی ہو، اور اس کی ریزولوشن بھی بہترین ہو، اس حوالے سے آپ دوکاندار سے بھی مشورہ لے سکتے ہیں۔ فون کا بیک کیمرہ بھی اچھا ہونا چاہیے تاکہ آپ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی اچھی تصاویر اپنے فون کے ذریعے لے سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More