دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام کتنے دن کا تھا؟ انوکھے واقعے کی حیران کن معلومات

ہماری ویب  |  Oct 03, 2020

اگر ہم کسی بھی ٹریفک جام میں محض 5 سے 10 منٹ کے لیے پھنس جائیں تو ہم پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کئی کئی دن کے لمبے ٹریفک جام بھی ہوئے ہیں؟ جی ہاں! آج ہم آپ کو ایسی ہی انوکھی معلومات دینے والے ہیں جسے جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نا رہے گی۔

سال 2010 میں چین میں ایک ایسا ٹریفک جام ہوا جس نے ہر سننے والے کو حیران کردیا، گاڑیاں 12 دن تک ایک ہائی وے پر پھنسی رہیں، کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس دوران لوگوں نے اپنا وقت کیسے گزارا ہوگا؟

اس کو چائنا نیشنل ہائی وے 110 ٹریفک جام کہتے ہیں، پچھلے 10 سے 15 سالوں کے دوران چین کے لوگ غربت کی سطح سے اوپر آئے ہیں۔ گاڑیوں کے حوالے سے بات کی جاۓ تو چین میں انتہائی سستی گاڑیاں ہوتی ہیں، اور اس ملک میں تقریباً ہر دوسرے بندے کے پاس گاڑی موجود ہے۔ چین میں گاڑیوں کی تعداد لگ بھگ 30 کروڑ ہے۔

ایک وقت ایسا تھا کے بیجنگ کی حکومت نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہر ڈرائیور ہفتے میں 1 دن اپنی گاڑی گھر میں ہی رکھے گا۔

تاہم اس ٹریفک جام میں 12 دن تک 100 کلو میٹر تک گاڑیاں پھنسی رہی تھیں، ہائی وے 110 کو صرف ٹرکوں کے لیے مختص کیا گیا تھا لیکن ملک میں گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد اس ہائی وے کو تمام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

لوگ یہاں 12 دن تک پھنسے رہے، جبکہ آس پاس کے گاؤں کو جب یہ خبر ملی تو انہوں نے کھانے پینے کی اشیا تین گنا زیادہ قیمتوں میں فروخت کرنا شروع کردیں۔

حکومت نے پولیس کی بھاری نفری یہاں تعینات کی تاکہ ڈاکو آکر لوٹ مار نہ شروع کردیں۔ یوں یہ دنیا کا سب سے طویل ٹریفک جام ثابت ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More