رواں سال کا دسواں مہینہ یعنی اکتوبر کا آغاز ہو چکا ہے، ملک کے کئی علاقوں میں سردی نے ڈیری ڈال دیے ہیں ایسے میں موسمی فلو نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔
کھانسی، نزلہ، زکام اور گلے میں درد نے لوگوں کو اس پریشانی میں مبتلا کردیا ہے کہ کہیں یہ کورونا وائرس تو نہیں؟ کیونکہ اس کی بھی کچھ ایسی ہی علامات ہوتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے آج کل ٹھنڈے مشروبات ،ٹھنڈی اشیاء کے استعمال سے سختی سے منع کیا ہے کیوں کہ اس سے کھانسی ہو سکتی ہے۔
موسمی تبدیلی کے دوران کھانسی ایک بڑا مسئلہ ہے، اگر کھانسی ایک دن رہنے کے بعد اگلے دن ختم ہوجائے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر کھانسی کا جاری رہنے والا سلسلہ ہو تو ایسی صورت میں جلد ہی قریبی معالج سے رابطہ کریں اور چیک اپ کروائیں کہ کہیں معاملہ گڑبڑ تو نہیں؟ ماسک کے استعمال کو ہر حال میں یقینی بنائیں، تاکہ آپ سے کسی اور کو پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔