ریاض: سعودی عرب میں سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے وزٹ ویزے کی توسیع کے لئے 2 شرائط بتائی گئی ہیں جن کو پورا کرتے ہوئے ابشر پر ویزے کی توسیع کی جاسکتی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر دو ایسی شرائط ہیں جس پر عمل کر کے مدت ختم ہونے والے وزٹ ویزے کی توسیع کی جاسکے گی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے اس کی سرکاری ویب سائٹ پر سوال بھیجا تھا کہ اہلیہ کا وزٹ ویزا ابشر میں 8 نومبر 2020 کو اور پاسپورٹ میں 25 نومبر 2020 کو ختم ہورہا ہے، کیا ابشر کے ذریعے ویزے میں توسیع کرسکتا ہوں؟ جس پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ دو شرائط ہیں جن میں ویزا توسیع کی مطلوبہ فیس اور شہری کا میڈیکل انشورنس مقررہ قواعد و ضوابط کی بنیاد کے مطابق ہونے پر وزٹ ویزے کی ابشر پر توسیع کر دی جائے گی۔
محکمے کے مطابق ویزے کی میعاد ختم ہونے سے 7 روز قبل فیملی وزٹ ویزے اور بزنس وزٹ ویزے رکھنے والوں کو مندرجہ بالا شرائط پوری کرنی ہوگی۔