موٹروے کیس: متاثرہ خاتون کے حوالے سے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

ہماری ویب  |  Sep 29, 2020

موٹروے کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اس کیس میں اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ پولیس کی جانب سے متاثر ہ خاتون کو بیان دینے پر رضامند کر لیا گیا ہے۔ کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال فرار ہے جبکہ اس کا ساتھی شفقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ٹیلیفون کے ذریعے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروائیں گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالت سے ان کے کیمرہ ٹرائل کی درخواست کی جائے گی، جبکہ دوران ٹرائل خاتون کے اصلی نام کی بجائے فرضی نام کا استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے پولیس کی جانب سے عابد ملہی کو گرفتار کرنے کے لیے سینٹرل اور ساؤتھ پنجاب میں چھاپے مارے جارہے ہیں، کیونکہ پولیس نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عابد ملہی مذکورہ علاقوں میں مزدور یا بھکاری کے بھیس میں موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More