بیوی سے جان چھڑانے کے لئے شوہر نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر بڑا مطالبہ کردیا، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 29, 2020


میاں بیوی کے درمیان آپسی نوک جھوک تو ہر جگہ سننے میں آتی ہے مگر یہ انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں بیوی سے جھگڑنے کے بعد تیجپال سنگھ نامی شخص احتجاجاً موبائل ٹاور پر چڑھ گیا اور بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ: '' میری بیوی مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانا چاہتی ہے اور پولیس بھی میری بات نہیں مان رہی ہے۔ میں بس اس رشتے سے جان چھڑانا چاہتا ہوں مجھے بیوی سے طلاق چاہئیے تاکہ میں اس رشتے سے اپنی جان چھڑواسکوں''۔

تیجپال سنگ کافی دیر تک ٹاور پر چڑھا رہا مگر بعد ازاں مقامی لوگوں اور پولیس کی یقین دہانی پر ٹاور سے نیچے آگیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ :
''تیجپال سنگھ اور اس کی بیوی دونوں کی دوسری شادی ہے، ان دونوں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹاور پر چڑھ گیا ''۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More