سستے میں باہر کے ممالک ہر کوئی جانا چاہتا ہے! دنیا کے وہ 5 خوبصورت ممالک کون سے ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزہ بھی جا سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 26, 2020

گھومنا پھرنا ہر کسی کو ہی پسند ہوتا ہے، مختلف ممالک کی سیر کئی افراد کا جنون ہوتا ہے لیکن آج کل کے بڑھتے اخراجات گھومنے پھرنے کے شوق کو پروان نہیں چڑھنے دیتے۔ پاسپورٹ کا چکر پھر ویزہ کی درخواست، یہ سب مراحل انسان کو تھکا کر رکھ دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں 5 خوبصورت ممالک موجود ہیں جہاں ہر پاکستانی بنا ویزے کے جا سکتا ہے۔

آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ وہ کون سے 5 ممالک ہیں؟

Trinidad and Tobago (ترینیداد اور ٹوباگو)

یہ ایک امریکی ملک ہے، جس کی سرکاری زبان انگریزی ہے جبکہ یہاں کیریبین، فرانسیسی، ہسپانوی اور چینی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ اس شاندار اور خوبصورت ملک کا شمار سستے ترین ممالک میں ہوتا ہے، یہاں ہر پاکستانی باآسانی بغیر ویزا ایک ماہ تک قیام کرسکتا ہے۔

Haiti (ہیٹی)

اس ملک کا شمار کیریبین جزائر کے ممالک میں ہوتا ہے، اس کا شمار بھی سستے ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔ ملک کی آبادی کی بات کی جائے تو یہ ایک کروڑ 5 لاکھ ہے، جہاں کریول اور فرانسیسی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یہاں پاکستانی بنا ویزا 3 ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔

Dominica (ڈومنیکا)

یہ بھی کیریبین جزائر کا ایک چھوٹا ملک ہے، جہاں پاکستانیوں کو 21 دن بغیر ویزا کے رہنے کی اجازت ہے۔ ملک کی آبادی 74 ہزار سے زیادہ ہے۔ اس ملک کی معیشت مستحکم نہیں ہے، جبکہ روزگار کے مواقع بھی محدود ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی قوت خرید انتہائی کم ہے۔

Micronesia (مائیکرونیشیا)

مائیکرونیشیا میں پاکستانیوں کو بغیر ویزا ایک ماہ تک رہنے کی اجازت ہے۔ یہاں انگریزی کے علاوہ مزید 8 زبانیں بولی جاتی ہیں۔

Vanuatu (وینوآٹو)

وانواتو آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک ہے جہاں ایک ماہ تک بغیر ویزا پاکستانی رہ سکتے ہیں۔ یہاں پر زیادہ تر انگریزی اور فرانسیسی زبانیں بولی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More