پاکستان کی بریانی کا ذائقہ کہیں اور نہیں ملتا۔۔۔ پاکستان کے 5 مشہور کرکٹرز کون سے ہیں جو پاکستانی لذیز کھانوں کے دیوانے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 25, 2020

لذید ،چٹ پٹے اور ذائقےدار کھانا کھانے کا شوق سب ہی کو ہوتا ہے، اور یہی شوق ہمارے قومی ٹیم کے کرکٹرز میں بھی بھرپور پایا جاتا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو باہر ممالک کے کھانوں سے زیادہ پاکستانی کھانے بےحد پسند ہیں اور جب پاکستانی ٹیم کسی دورے پر جاتی ہے تو یقینا وہ پاکستان کے مزیدار کھانوں کی بہت یاد کرتے ہیں۔

کھلاڑیوں کے لئے فٹنس قائم رکھنا ضروری ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کھانوں میں کافی احتیاط بھی کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو پاکستانی کرکٹرز کے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتائیں گے کہ اُنہیں کونسی ڈش سب سے زیادہ پسند ہے۔

1- محمد حفیظ

پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر اور سرگودھا سے تعلق رکھنے والے محمد حفیظ بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے ہیں۔ ان کی سب سے پسندیدہ ڈش مٹن کڑھائی ہے اور ساتھ ہی قہوہ پینے کے شوقین ہیں۔

2- شاہد آفریدی

بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی عمدہ کھانوں کے ذائقے کا مزہ لینے میں آگے آگے رہتے ہیں۔ شاہد آفریدی کراچی کے شہری ہیں اور کراچی کے شہریوں کی پسندیدہ ڈش سے ہر کوئی واقف ہے جو کہ بریانی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی چکن بریانی بہت شوق سے کھاتے ہیں اور میٹھے میں انہیں آئس کریم اور کھیر بہت پسند ہے۔

3- شعیب ملک

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ اور ان کے پسندیدہ کھانوں میں پاستا سرفہرست شامل ہے۔

4- سرفراز احمد

کراچی سے تعلق رکھنے والے اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی بریانی کے دیوانے ہیں۔ گزشتہ سال ان کی فٹنس پر کافی سوالات کھڑے کئے گئے تھے اور اطلاعات کے مطابق ان کے بریانی اور تلی ہوئی چیزیں کھانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی ڈائٹ کا بھرپور خیال رکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More