ہماری ویب | Sep 24, 2020
گذشتہ روز انڈیا کی کانگریس پارٹی کا کہنا تھا کہ ایک جانب لداخ میں سرحد پر چین کے ساتھ آئے روز جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کا جانی نقصان ہو رہا، بھارتی فوج کی بزدلی سامنے آرہی تو دوسری جانب وفاقی حکومت ''چینی بینک'' سے ہی قرض لے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق: ریاست ہماچل پردیش کے وزیر خزانہ انوراگ ٹھاکُر کی جانب سے پارلیمان کو دی جانے والی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے چین کے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ’اے آئی آئی بی‘ سے کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک دو بار50 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا نے دوسری مرتبہ چائنہ سے قرض 19 جون کو لیا جبکہ 15 جون کو ہی لداخ کی وادی گلوان میں انڈین اور چینی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں 20 انڈین فوجی جان سے چلے گئے تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More