سعودی عرب نے بھارت پر کون سی بڑی پابندی عائد کر دی؟

ہماری ویب  |  Sep 23, 2020

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے بھارت کے لئے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی اور کہا بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، تاہم اپنے شہریوں کی زندگیاں ہم خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت نے بھارت کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی اور بھارت کے لئے پروازیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

سعودی حکومت نے برازیل،اَرجنٹائن کے لئے بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ پاکستان کورونا پر قابو پانے پر سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 56 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جو امریکا کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے جبک اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

واضح رہے سعودی حکومت نے مرحلہ وار پروازیں کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق جو افراد مستقل نوکریوں پر ہیں وہ کل سے سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More