موت کا قیدی دوسری بار بھی فرار، جکارتہ جیل میں چینی قیدی نے 100 فٹ طویل سرنگ بنا ڈالی

ہماری ویب  |  Sep 23, 2020


تانیگرانگ: جکارتہ میں 2017 میں ایک چینی منشیات سمگلر سائے جی فان کو 230 پاؤنڈ میتھامفیتیمین سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق چینی منشیات سمگلر سائے جی فان ایک بار بھر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اس مرتبہ اس نے جیل سے بھاگنے کے لئے 100 فٹ طویل سرنگ بنا ڈالی اور جیل سے بھاگ نکلا۔ جس کی کھدائی وہ اندر ہی اندر کرتا رہا اور اس کا راستہ گٹر کے ذریعے باہر کی جانب جاتا تھا اور یوں وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
"حکام کے مطابق: یہ دوسرا موقع ہے جب وہ فرار ہوا ،" سائی پہلے جنوری 2017 میں ریمانڈ پر جاتے ہوئے جکارتہ پولیس کے فوجداری تحقیقاتی محکمہ سے نکلتے ہوئے بھی بھاگ نکلا تھا۔
جیل عہدیداروں کے مطابق کائی نے اپنے سیل میٹ کو بھی بھاگنے کے پلان میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی مگر اس نے انکار کردیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ انھوں نے ایک چھڑی، چھینی ، سکریو ڈرایور اور دیگر ٹولز برآمد کے ذریعے کھدائی کی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More