قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو میدانوں میں کھیل کا مزہ لیتے تو کئی بار دیکھا گیا ہے لیکن یہی کرکٹر اپنے گھر والوں باخصوص اپنے بچوں کے ساتھ کس طرح وقت گزارتے ہیں ہم اس پر بات کریں گے۔
کھلاڑی کسی بھی کھیل سے وابستہ ہو، ایک بہترین طرز زندگی گزارتا ہے۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر شئیر ہوتی ہیں۔
نوکری سے ہٹ کر بھی ایک زندگی ہوتی ہے جسے ہم اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں جس میں ہمیں سکون بھی ملتا ہے۔ اسی طرح قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی جب چھٹیوں پر ہوتے ہیں تو وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
بلاشبہ ہر والدین اپنے بیٹے بیٹیوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز کے بچوں کی بات کریں تو وہ بھی اُن سے بہت محبت کرتے ہیں اور اپنی نجی زندگی کو یادگار بناتے ہیں۔
1 وسیم اکرم
وسیم اکرم اپنے بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ شاندار زندگی بسر کرتے ہیں۔ وہ اکثر اپنے بچوں کے ہمراہ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں اور مختلف تفریحی مقامات پر گھومنے بھی جایا کرتے ہیں۔
2- محمد حفیظ
محمد حفیظ اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سیر سپاٹے کرنے جاتے رہتے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں اور تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ہر خواہش پوری کرتے ہیں۔ محمد حفیظ کی اہلیہ اکثر اسٹیڈیم میں اپنے بچوں کے ساتھ محمد حفیظ کی بیٹنگ دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہیں۔
3- شعیب اختر
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر آج کل اپنے ننھے بچوں کے ساتھ کافی مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹوں میکائل اور مجدد کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے کمر پر چڑھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
4- شاہد خان آفریدی
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شئیر کرتے ہیں اور کافی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ اپنی بیٹیوں سے محبت ان کے چہرے سے معلوم ہوتی ہے اور یقیناً وہ اپنی صاحبزادیوں کی زندگی کی تمام چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری کرتے ہوں گے۔ علاوہ ازیں شاہد آفریدی کے شاندار گھر کی تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔