ریاض: سعودی حکام کی جانب سے عمرہ بحالی سے متعلق کہا گیا ہے کہ عمرے کی بحالی کا اعلان وبائی صورتحال کی روشنی میں الگ بیان میں کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے
آئندہ سال یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ادائیگی کی بحالی سے متعلق علیحدہ سے اعلان کیا جائے گا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی کھولنے کے لئے کورونا وبا کے حوالے سے تفصیلی جائزہ اور تازہ صورتحال کو مدنظر رکھنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا نے حجاز مقدس میں بھی عوام کے داخلے پر پابندی عائد کروا دی تھی، جس کی وجہ سے عوام الناس کو عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے والے افراد کا داخلہ بھی روک دیا گیا تھا۔