اونچائی پر اُڑنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا، سب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ آسمان کی بلندیوں کو چھو کر آئے۔ ہر شخص آسمان کے نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے خطروں کے ماہر ڈیوڈ بلیائن کی ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی جو آسمان کو چھو کر آئے۔
گزشتہ روز ماہر اسٹنٹ مین ڈیوڈ بلیائن نے قریب 50 ہیلیم غبارے تھام کر اریزونا کے صحرا میں ہزاروں فٹ کی اونچائی پر جا کر دلچسپ ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
ڈیوڈ بلیائن خطرناک اسٹنٹ کرنے والوں میں شامل ہوتے ہیں اور ان کا یہ خوفناک اسٹنٹ ان کا اب تک کا سب سے زیادہ خطرناک کارنامہ رہا ہے۔
ڈیوڈ بلیائن نے اڑان بھرنے سے قبل انٹرویو میں کہا کہ وہ جو اسٹنٹ کرنے جا رہے ہیں اس کے بارے میں کبھی انہوں نے سوچا نہیں تھا اور اب یہ ممکن ہوگا۔
اگرچہ اُن کا ابتدائی ہدف تقریبا 18 ہزار فٹ کی اونچائی تک پہنچنا تھا، لیکن حیران کن طور پر وہ اسکائی ڈائیونگ اور پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر واپس آنے سے قبل 24 ہزار 900 فٹ تک کی اونچائی عبور کر گئے۔
نیچے دی گئی ڈیوڈ بلیائن کی حیرت انگیز اسٹنٹ ویڈیو ملائحظہ کریں۔