کراچی میں پانی زندہ ہے لیکن بھٹو کا پتہ نہیں۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی ویڈیو میں کیا کہہ ڈالا ؟ جو لوگوں کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئے

ہماری ویب  |  Aug 31, 2020

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ کراچی میں پانی زندہ ہے مگر بھٹو کا پتہ نہیں، شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے، آج 9 محرم کو ہر جانب پانی ہی پانی ہے، کاش برسوں قبل کربلا والوں کو بھی یہ پانی میسر ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک اںصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے کراچی کی سڑکوں کا برا حال بیان کیا۔

اس ویڈیو میں عامر لیاقت کراچی کی ایک سڑک پر موجود ہیں جو مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں وہ جئے بھٹو کہنے سے رہے۔ اس وقت کراچی میں بھٹو کا تو پتہ نہیں لیکن پانی ضرور زندہ ہے۔

عامر لیاقت کو اس ویڈیو پر عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے ان پر غربا کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا۔

ڈاکٹر جی ایم کھوسو نے لکھا کہ سب کچھ ڈوب گیا لیکن کیمرے سے شوٹنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا، کیا قوم آج بھی ایسے ڈراموں پر یقین رکھتی ہے۔

ایک شخص نے لکھا ہے کہ عامر بھائی ڈبکیاں مارنے کے بجائے جو لوگ ڈوب رہے ہیں، ان کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے تباہی مچائی، بارش رک جانے کے باوجود بھی سڑکوں پر تاحال پانی جمع ہے۔ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے ملک کے سب سے بڑے شہر،بزنس حب اورپاکستان کے تمام صوبوں کو وسائل فراہم کرنے والے شہر قائد کا حُلیہ بگاڑ کر رکھ دیا اور غریب و متوسط طبقے سمیت ایلیٹ کلاس بھی خوفزدہ ہوکر رہ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More