کرکٹ کی تاریخ تیز ترین گیند باز انتہائی مشکل اسپنرز اور ان جیسے بے انتہا باؤلرز سے بھری پڑی ہے۔ وہیں کچھ ایسے باؤلرز بھی آئے ہیں جب وہ گراؤنڈ میں اترتے تھے تو بڑے بڑے بیٹسمینوں کے پسینے چھوٹ جاتے تھے۔ لیکن آج ہم آپ کو 5 ایسے شاندار باؤلرز کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے 10 سال سے زیادہ کرکٹ کھیلی, لاتعداد ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں نمائندگی کی، ان گنت بالز کروائیں لیکن کبھی بھی نو بال نہیں کروائی۔
سب سےاہم بات یہ بھی ہے کہ ان 5 باؤلرز میں ایک نام پاکستانی کرکٹر کا بھی ہے، تو چلیں جانتے ہیں کہ وہ کون سے عظیم باؤلرز ہیں۔
5- کپل دیو
سن 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت کو فتح دلوانے والے نامور سابق کھلاڑی کپل دیو انڈیا کی تاریخ کے کامیاب ترین آلراؤنڈر مانے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کے بعد انڈیا میں کوئی ایک بھی ان جیسا آلراؤنڈر نہیں آسکا۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے کپل دیو نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز سن 1978 میں کیا اور 1994 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک وہ کئی ریکارڈ اپنے نام کرچُکے تھے۔ انہوں نے اپنے 16 سالہ کیرئیر میں کُل 38942 ڈلیوریز کروائیں لیکن بھارتیوں کرکٹ رپورٹر کے مطابق کپل دیو نے ایک بار بھی نوبال نہیں کروائی۔ وہیں متعدد کرکٹ سے وابستہ ایکسپرٹس کے مطابق انہوں نے اپنے کیرئیر میں تقریباً 8 نو بالز ڈالیں جبکہ 13 کے قریب وائیڈ بالز کروائیں۔ اس لئے انہیں پانچویں نمبر پہ رکھا جارہا ہے۔
4- لانس گبز
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر لانس گِبس نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 79 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر تھے۔ اپنے طویل کھیل کے کیریئر میں ، گِبس نے کبھی بھی نو بال نہیں کروائی اور اس اشرافیہ کی فہرست وہ واحد اسپنر ہیں۔
3- آئن بوتھم
انگلینڈ کے عظیم آل راؤنڈر آئن بوتھم نے شعلہ فشاں اور روانی کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور پوری دنیا کے شائقین کا دل بہلایا۔ اپنے 16 سالہ کرکٹنگ کیریئر میں ، بوتھم نے ایک بھی نو بال نہیں پھینکی۔ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 102 ٹیسٹ اور 116 ون ڈے میچ کھیلے۔
2- ڈینس للی
سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ڈینس للی ہمہ وقت کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک تھے۔ وہ ایک انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ دراصل انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں کبھی بھی کوئی بال نہیں بولا۔ ڈینس للی نے اپنی ٹیم کے لئے 70 ٹیسٹ اور 63 ایک روزہ میچز کھیلے۔
1- عمران خان
پاکستان کی تاریخ کے مایہ ناز اور بہترین آل راؤنڈر کپتان عمران خان کرکٹ کے ایک سب سے بہترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 88 ٹیسٹ، 175 ایک روزہ میچز کھیلے اور 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ میں عظیم فتح دلوائی۔ عمران خان کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران کبھی بھی لائن پار نہیں یعنی نو بال نہیں کروائی۔