وہ مریض جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں ہوتی، ان کے بارے میں ماہرین نے نیا انکشاف کردیا۔۔۔ تحقیق

ہماری ویب  |  Aug 07, 2020

کورونا وائرس کے حوالے سے اب نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں ماہرین نے کورونا وائرس کے بغیر علامات والے مریضوں کے حوالے سے کچھ انکشافات کیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے ایسے مریض جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، اس وائرس کو اتنا زیادہ آگے پھیلا سکتے ہیں جتنا علامات والے مریض۔

جنوبی کوریا میں ہونے والی اس تحقیق میں زیادہ ٹھوس ثبوت پیش کیے گئے کہ بغیر علامات والے مریضوں کی ناک، حلق اور پھیپھڑوں میں اتنا ہی وائرل لوڈ ہوتا ہے جتنا علامات والے مریضوں میں اور دونوں میں اس کا دورانیہ بھی لگ بھگ ایک جتنا ہی ہوتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں مریضوں میں جینیاتی مواد کو پرکھا گیا اور محققین کی جانب سے وائرس کی منتقلی کی چین یا زندہ وائرسز کی نشوونما کو نہیں دیکھا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج سے ٹھوس عندیہ ملتا ہے کہ بغیر علامات والے مریض غیر دانستہ طور پر وائرس کو پھیلادیتے ہیں۔

ماہرین کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے متعدد مریض مکمل طور پر علامات سے محفوظ نہیں ہوتے، مگر ان میں بیماری کی شدت بہت کم ہوتی ہے، ایسے افراد کے لیے تحقیقی رپورٹس میں اسمپٹومیٹک کی اصطلاح استعمال ہوئی ہے، مگر یہ درست نہیں ہے، کیونکہ ایسے افراد تھوڑی بہت تو بیماری محسوس کرتے ہیں مگر اتنے بیمار نہیں ہوتے کہ وائرس کی موجودگی کا یقین کرسکیں۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق طبی جریدے جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More