مون سون کے موسم میں ہونے والے 5 مہلک انفیکشن اور ان کا علاج

ہماری ویب  |  Aug 07, 2020

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی بھی دوسرے موسم کے مقابلے میں مون سون کے موسم میں انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہوا میں نمی کی زیادہ مقداربیکٹیریا اورانفیکشن کو پھیلنے میں مدد دیتی ہے۔

ایسے ہی پانچ انفیکشنزموجود ہیں جن کا مون سون کے موسم میں زیادہ پنپنے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے انسان جلدی اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ کونسے انفیکشنز ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

1-ڈائیریا

مون سون کے موسم میں اگرکھانے پینے کی اشیاء کو مناسب طریقے سے نہ رکھا جائے ان میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں جوڈائیریا کا سبب بنتے ہیں۔ اس انفیکشن کے بچاؤ کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گھرکا پکا ہوا کھانا کھایا جائے اور ساتھ ہی کھانا پکانے سے قبل سبزیوں اور پھلوں کو اچھی طرح پانی سے دھویا جائے۔

2- ٹائیفائیڈ

ٹائیفائیڈ بخارسالمونیلا ٹائفی کی وجہ سے ہونے والی ایک بیکٹیریل بیماری ہے اورمون سون کے موسم میں یہ عام ہوجاتا ہے۔ یہ بیماری بخارکا سبب بن سکتی ہے جب کہ جلد کو زرد اورجگرکومتاثرکرتی ہے۔ اس سے بچاؤ کا طریقہ ہے کہ صاف پانی پیا جائے اورباہرکے مشروبات پینے سے گریز کیا جائے۔

3- ہیضہ

یہ پانی سے پیدا ہونے والا انفیکشن ہے اورمون سون کے موسم میں یہ عام ہوجاتا ہے۔ اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جسم میں پانی کی مقداربڑھانے کے لئے ہائیڈریٹڈ رہیں جبکہ صاف ستھرا کھانا کھانے سے اس انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔

3- سردی اور فلو

اس سیزن کے دوران وائرل ہونے والی عام بیماریوں میں سے ایک سردی اورفلو ہے۔ اس موسم میں ہم سب کم ازکم ایک بار یا اس سے بھی زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں۔

اس سے بچاؤ کا طریقہ ہے کہ سردی اورفلو والے افراد سے براہ راست رابطہ نہ رکھیں۔ اگرخاندان کے کسی فرد کو یہ انفیکشن ہو بھی جاتا ہے تو اس فرد کو علیحدہ تولیا اوربرتن استعمال کرنے چاہیئں جب کہ ہاتھ بھی کثرت سے دھونے چاہیئں۔

5- ڈینگی

موسلا دھاربارش سے جگہ جگہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس سے مچھر پیدا ہوجاتے ہیں۔ اس سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے گھرکے گردونواح میں کہیں بھی بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیں اس کے ساتھ ساتھ پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More